چار دن میں 700 حوثی دہشتگرد ہلاک کردیئے ہیں، ترجمان عرب اتحاد

0

الریاض(ویب ڈیسک)حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد کی جوابی کارروائی میں گزشتہ چار روز کے دوران ایران کے حمایت یافتہ 700 سے زیادہ حوثی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

یہ دعویٰ عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نےالعربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے، المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد نے جتنے آپریشن کیے ان سب میں بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ میدان جنگ میں موجود حوثی جنگجوؤں اور لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور چار دن کے حملوں یہ یہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں.

سعودی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا تھا کہ حوثی سعودی عرب پر بار بار حملوں کی کوشش کرکے ایران پاسداران انقلاب کا ایجنڈا نافذ کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنایہ بھی تھا کہ حوثی جان بوجھ کر صورتحال گرما رہے ہیں۔ ان کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہیں۔ ایرانی جنرل ان سے اپنی منوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب اتحادی اندھا دھند طریقے سے نہیں بلکہ منصوبہ بند طریقے سے حوثیوں کے قائدین اور جنگجوؤں کو نشانہ بناتے ہیں۔

الترکی نے بتایا کہ ’عرب اتحادی 345 سے زیادہ بیلسٹک میزائلوں اور 515 ڈرونز حملے ناکام بنا چکے ہیں۔ حوثی دہشتگرد خودکش ڈرونز کے ذریعے شہریوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

ترجمان نے ایک سوال پر پر واضح کیا کہ
امریکہ نے حوثیوں کے قائدین کو دہشتگردوں سے خارج نہیں کیا بلکہ امریکی حکومت نے سعودی عرب کی مسلسل تائید و حمایت کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.