تنخواہ بڑھائی ساتھ آنسو گیس ٹیسٹ کی، پڑی بےکار ہو رہی تھی، وزیر داخلہ

0

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ساتھ تھوڑی بہت آنسو گیس بھی چلائی ہے وہ بھی ضروری ہوتی ہے۔ آنسو گیس کو ٹیسٹ کرنا چاہیے کیونکہ بڑے عرصے کی بے کار پڑی ہوئی تھی۔

اتوار کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آنسو گیس کی تھوڑی سی ٹیسٹنگ کی ہے زیادہ نہیں کی، اور زیادہ ہمارے پاس محفوظ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری بات آصف زرداری اور بلاول کو سمجھ آ گئی ہے۔ باقیوں کو بھی سمجھ آ جائے گی، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے شرکا نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی تو ان کو قدم قدم پر رکاوٹیں ملیں گی۔

انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتے ہیں کیونکہ موسم بدل گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اگر قانون و آئین کے دائرے میں آئیں گے تو آپ کے لیے صد احترام ہے، اگر آپ اس کے خلاف آئیں گے تو آپ کو قدم قدم پر رکاوٹ ملے گی اور قدم قدم پر آپ کو شخ رشید ملے گا۔ پھر نہ کہنا کسی نے بتایا نہیں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.