محمد علی سدپارہ کی تلاش، موسم کی خرابی آڑھے آگئی

0

اسکردو(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کوہ پیماء محمد علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے شروع کیا جانیوالا گرینڈ سرچ آپریشن شدید موسم کی وجہ سے روکنا پڑا ہے.

سرچ آپریشن کیلئے زمینی راستے سے مقامی کوہ پیماؤں کی 6 رٴْکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاہم موسم کی خرابی آڑھے آجانے کے پیش نظر اس میں بھی پیش رفت نہیں ہو سکی.

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کےٹو اوربلترو کے علاقے میں آسمان پرگہرے بادل ہیں اس کے باوجود زمینی ریسکیو ٹیم فضائی مشن کی رہنمائی میں ڈیتھ زون تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب کے ٹو کو سر کرنے کی مہم پہلے ہی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بیس کیمپ پر موجود تمام غیر ملکی کوہ پیما اسکردو روانہ ہو گئے ہیں.

کےٹو کی سرمائی مہم جوئی میں 50 سے زائد بین الاقوامی کوہ پیماؤں نے حصہ لیا تھا۔ جن کا تعلق 18 ممالک سے تھا جب کہ 10 رکنی نیپالی ٹیم نے 16 جنوری کو کےٹو کو سر کیا تھا۔

زمینی ریسکیو ٹیم کا آج کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس ہوگا۔ گزشتہ روز شروع کیا جانے والا گرینڈ سرچ آپریشن خراب موسم کے باعث معطل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی 2 ماہ طویل مہم جوئی کے دوران 3 کوہ پیما جاں بحق ہوئے ہیں.

محمد علی سد پارہ سمیت دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اورجوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں اور اب تک ان کی تلاش کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.