سوئی ناردرن گیس13روپے42پیسے مہنگی کردی گئی

0

فوٹو: فائل


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں13روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹویواضافہ کردیا۔

پٹرولیم مصنوعات، بجلی ، ایل پی جی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب حکومت نے سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔

اضافے کے بعدگیس کی نئی قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے 123روپے اضافہ طلب کیا تھا۔اس سے قبل 05 فروری کو اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت فروخت جاری کی تھی۔

سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.88 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سوئی سدر ن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 0.89 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح سی این جی کی فی لیٹر قیمت میں فروری کیلئے اضافہ کیا گیا۔ سی این جی 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگی کردی۔ سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومتی احکامات پر اوگرا نے یکم فروری کوفروری کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا،جس میں بتایا گیا کہ اس وقت 11 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 122 روپے سے زائد کے اضافے سے 1863 روپے مقررکر دی ہے۔

اس حساب سے فی کلو قیمت 10 روپے 38 پیسے اضافے سے 157 روپے 89 مقرر کی گئی تھی۔ حکومت کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز بعد ردوبدل کے تحت حکومت کو پھر تیل میں بھی ردوبدل کی سمری بھیجی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.