پارلیمنٹ کے باہر سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

0

اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کی کوشش پر سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی متعدد مظاہرین گرفتار کر لئے.

تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کرنے والے سرکاری ملازمین اور وفاقی وزرا کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آج ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا.
آج جب مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج شروع کردیا جواباً سرکاری ملازمین نے پولیس پر پتھراؤ کیا.

سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ سکیورٹی حکام نے اسلام آباد سیکرٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

پولیس کی مزاحمت کے باوجود بعض سرکاری ملازمین سیکرٹریٹ کے دوازے کھول کر اندر گھس گئے جبکہ دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئیں.

یہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پاکستان بھر ،آزاد کشمیر اور گلگت سے آئی ہیں اور انہیں مستقل کرنے کے ساتھ پینشن دینے کا بھی مطالبہ کر رہیں ہیں یہ بھی دھرنا میں شرکت کیلئے آئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.