کشمیریوں کی مرضی کے مطابق مسلہ کشمیر کے حل کیلئے پر عزم ہیں،آرمی چیف

0

لاہور(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گریژن کا دورہ کیا اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریژن کا دورہ کیاجہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، داخلی اور خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور گریژن کے افسران سے خطاب کیا.

انھوں نے خطے میں دیرپا امن سے متعلق پاکستانی وژن پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی۔

آرمی چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے، ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.