وزیراعظم کا 2 صوبوں کی مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کرنے کا حکم

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کنٹرول میں مدد نہ دینے اور کھانے پینے کی چیزوں میں خود ساختہ اضافہ روکنے میں ناکامی پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی مارکیٹ کمیٹیاں فوری تحلیل کرنے کا حکم دے دیاہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اشیا ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزراء اور صوبائی نمائندوں نے شرکت کی.

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو اشیائے خوردنوش کی بڑھتی قیمتوں پر بیفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیاں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام رہی ہیں.

یہ بھی کہ مارکیٹ کمیٹیاں بڑے تاجروں ، پریشر گروپس سے مل کر پیسے بناتی ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسا سسٹم لائیں گے جو واقعی قیمتوں کو کنٹرول کر سکے۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں سال 2021ء جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 22 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے سستی ہونے والی 6 اشیاء میں آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو، انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن، پیاز 2 روپے 3 پیسے فی کلو، ٹماٹر6 روپے 58 پیسے فی کلو، مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا ہے۔

مہنگی ہونے والی 22 اشیائے ضروریہ میں ایک ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو، دال ماش ایک روپے67 پیسے فی کلو، دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو، دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی.

گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود چینی 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی.

چینی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 4 ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 8 روپے 97 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ، جس سے چینی کی اوسط قیمت 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ۔

وزیراعظم کو مارکیٹ کمیٹیوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے مارکیٹ کمیٹیاں فوری تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.