حکومت نےمہنگائی کے پسے عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیا

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے مہنگائی کے پسے عوام پر بجلی گیس مہنگی کرنے کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے ہوگی.

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور اب نئی قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور اب نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے ایک ماہ کے دروان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 2 بار جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ ماہ جنوری کیلئے بھی 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا.

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.