سعودی شہزادہ ترکی بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم فرد پرنس ترکی بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے.
دیوان شاہی نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنس ترکی بن ناصر کی نماز جنازہ آج دارالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی.
پرنس ترکی بن ناصر بن عبدالعزیز کی عمر 72 سال تھی، جبکہ وہ کئی حکومتی عہدوں پر فائز رہے ہیں.
سعودی پریس ایجنسی نے بھی شہزادہ ترکی بن ناصر بن عبدالعزیز السعود کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آج ہی جنازہ اور تدفین ہو گی۔