سینیٹ اوپن بیلٹ ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا.
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 2 فروری کو سماعت کرے گا،صدارتی ریفرنس میں سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے کروانے کی اپیل کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرتے پانچ رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے، لارجر بنچ 2 فروری سے سماعت شروع کرے گا۔
ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل ، صوبائی حکومتوں سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں.