غریبوں کی زمینوں پر قبضے کرنے والوں پر لعنت ہے، وزیراعظم

0

فوٹو : سکرین گریب


ساہیوال(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو غريبوں کی زمين پر قبضہ کرتے ہيں ان پر لعنت ہو کیونکہ غريب آدمی محنت سے پيسہ بناتا ہے اور اس کی زمين پر قبضہ ہوجاتا ہے۔

ساہیوال میں حساس اور کامياب جوان پروگرام تقريب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم نے کہا کہ وزيراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد جنہوں نے قبضہ مافيا کے گھر گرائے۔ جب قانون کی بالا دستی ہوتی ہے تو وہی قوم اوپر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کو سابق وزيراعظم اور اس کی حکومت بچا رہی تھی لیکن اب سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے ديکھا۔ بڑے ڈاکووں پر ہاتھ پڑا ہے، يہ ہے تبديلی۔

وزيراعظم نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہيں وزيراعلیٰ پنجاب شرميلا ہے۔ دراصل عثمان بزدار سابق وزيراعلیٰ پنجاب کی طرح نہيں ہے کیونکہ یہ اربوں روپے اشتہار پر خرچ نہيں کرتا۔

عمران خان نے کہا حکومت نے فيصلہ کيا ہے پورے پاکستان ميں اپريل 2021 سے ملک میں يکساں تعليمی نظام متعارف کرا ديا جائے گا، يکساں تعليمی نظام کے ذریعے غريب بچوں کو اوپر آنے ميں مدد ملے گی۔

اس موقع پر وزيراعظم نے ساہيوال کے شہريوں کو ہيلتھ انشورنس دينے کا اعلان بھی کیا، انھوں نے کہا لاک ڈاؤن ميں ہم نے 180ارب روپے بانٹے لیکن اس وقت کسی نے نہيں کہا کہ سياسی بنياد پر پيسے بانٹے گئے جبکہ سندھ ميں وہاں کی آبادی سے زيادہ پيسے بانٹے گئے۔

دورہ ساہیوال کے دوران وزيراعظم نے احساس پروگرام کے تحت چيک تقسيم کيے اور کسانوں کو ٹريکٹرز کی چابياں تقسيم کيں

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہو چکے، معلوم ہے کونسا سیاسی لیڈر پیسے لگا رہا ہے، کرپشن کو روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

ایک بھگوڑالندن بیٹھ کرانقلاب لانا چاہتا ہے

عمران خان نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا، سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ناکام ہی ہونا تھا، سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میری تعریف کرے تو اپنی توہین سمجھوں گا، اپوزیشن کے نامور ڈاکوؤں کی تنقید کو اعزاز سمجھنا چاہیئے، اپوزیشن اور حکومت مل کر پارلیمنٹ چلاتے ہیں، انہوں نے پہلے دن سے پارلیمنٹ کو این آر او کیلئے استعمال کیا، پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کی بحث نہیں ہوسکی۔

عمران خان نے کہا کہ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا، کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا، خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں.

انھوں نے کہا ان کے دور میں ہر رہنما نے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے، جب وزیراعظم قبضہ گروپس کی پشت پناہی کرے تو باقی کو کون روکے؟۔ فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے اربوں پتی بنے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا ہے، چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.