فواد،اظہر اور فہیم نے پاکستان کو مشکل سے نکال کر وکٹری ٹریک پر ڈال دیا
فوٹو : پی سی بی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)فواد عالم کی سنچری، اظہر علی اور فہیم اشرف کی نصف سنچریوں نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
دونوں نے ٹیم کا اسکور 121 رنز پر پہنچایا تو اظہر علی 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے بعد میں آنے والے محمد رضوان نے بھی 33 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔
فواد عالم نے 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو
فہیم اشرف نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور وہ 64 رنز بناکر آوٹ ہوئے، دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے 88 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔
تیسرے دن پاکستان اپنی سبقت 100 رنز سے اوپر لے گیا تو اسے نفسیاتی برتری بھی حاصل ہو جائے گی، وکٹ پر حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز پہلے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے تھے۔