پاکستان میں قوانین موجود ہیں عملدرآمد نہیں ہوتا، صدر مملکت

0

اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں قوانین پر عملداری کا فقدان ہے بچوں سے خطاب میں کہا قانون پرموثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ایوان صدر میں ماں کے دودھ پلانے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ماں کا دودھ حضرت آدمؑ اور حضرت حواؑ کے دور سے بچے کو مفت دستیاب ہے۔

صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں قوانین پر عملداری کا فقدان ہے، مجرموں کیخلاف سزا اور جزا کا نظام موجود ہے، موثر عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے، ہم نے ماضی کی اچھی چیزوں کو چھوڑ دیا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ علمائے کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں، غربت کے خاتمے کیلیے انسانی وسائل کی ترقی اہم ہے.

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت ہیلتھ کارڈ جاری کئے ہیں۔ تقریب سے ڈاکٹر فیصل سلطان، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

صدر مملکت عارف علوی سے ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر فیم ہوانگ کِم نے بھی ملاقات کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.