کیوائی سے کاغان تک تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

0

مانسہرہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) این ایچ اے ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے شاہراہ کاغان پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے کیوائی سے کاغان تک غیر قانونی طور پر قائم متعدد ہوٹل اور دوکانوں کو بھاری مشینری سے مسمار کر دیا گیا.

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں مانسہرہ سے کیوائی تک اور سیزن کے آغاز میں ناران سے بابو سر ٹاپ تک تجاوزات کو ہٹانے کے لئیے آپریشن کیا جائے گا.

ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے شمس الرحمان ایڈیشنل ڈی سی مانسہرہ مقبول احمد اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حامد خان تحصیلدار بالاکوٹ گل شہزادہ ریونیو سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری نے مشینری کے ہمراہ تجاوزات ہٹانے کاغان ویلی پہنچے.

کیوائی پارس بھونجہ جرید مہانڈری پھاگل کاغان میں قائم غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات جن میں ہوٹل دوکانیں و دیگر شامل تھیں کو مسمار کر دیا،اس دوران لوگوں نےرضاکارانہ طور پر بھی تجاوزات کو ہٹانا شروع کر دیا.

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل قابضین کو نوٹسز جاری کئیے گئے تھے اور اخبارات کے زریعے آگاہ بھی کیا جس پر عمل درآمد نہیں کیاگیا جس کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا.

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 93قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا جبکہ مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک 573تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا برفباری کے خطرہ کے پیش نظر پہلےمرحلہ میں کیوائی سے کاغان تک آپریشن شروع کیا.

دوسرے مرحلہ میں مانسہرہ سے کیوائی جبکہ سیزن کے آغاز میں ناران سے بابو سر ٹاپ تک ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جائے گا حکام کے مطابق تجاوزات کے خاتمہ سے نہ صرف سرکاری اراضی واگزار ہو گی بلکہ ٹریفک کی روانی میں موجود خلل بھی دور ہو گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.