متحدہ عرب امارات ائر لائن کے پائلٹ کا اسرائیل جانے سے انکار

0

دبئی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن کے تیونس سے تعلق رکھنے والےپائلٹ نے اسرائیل جانے سے انکار کردیا جس پر پائلٹ کو معطل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرب امارات کی ائیر لائن ایمریٹس نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کیا۔

مونم صاحب التبا نامی پائلٹ کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن نے فلائٹ کو اسرائیل کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا تاہم میں نے انکار کر دیا جس پر اسے معطل کر دیا گیا۔

اسرائیل جانے سے انکار کرنے والے پائلٹ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ میرا اللہ مالک ہے اور مجھے اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے.

دوسری طرف ایمریٹس ائیرلائن نے پائلٹ کو معطل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ائیرلائن کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیر لائن نے کبھی بھی اس نام کے پائلٹ کو بھرتی نہیں کیا۔

واضح رہےاسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کے بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن معاہدہ کرانے میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.