سعودی عرب کی 2 خواتین نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

0

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب کی دو ماہر خواتین نے دل کے امراض اور بصارت سے متعلقہ سائنس کی دنیا میں نئی ایجادات کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا اور دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے.

سعودی خواتین میڈیکل سائنس اور تحقیق کے شعبے میں عالمی پذیرائی حاصل کر رہی ہیں، لیکن اس حوالے سے دو سعودی خواتین نے حال ہی میں ’’لاریل یونیسکو‘‘سے ایوارڈ حاصل کئے ہیں.

27سالہ سعودی خاتون اسرار دمدم کو پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کیٹگری میں اعزاز کی حقدار قرار دیا گیا  ہے۔ اسرار نے دل کے لئے ایک خاص قسم کا آلہ  بنانے میں کردار ادا کیا  ہے.

یہ آلہ صحتمند دل کی حرکات کومنظم کرنے کے طریق کار میں انقلاب کے مترادف ہے ۔ اس کے لئے ادویہ، الیکٹریکل انجینیئرنگ اور الیکٹرو فزکس کو باہم مربوط کیا گیا ہے۔

دوسری سعودی خاتون لامہ العبدی  ہیں جنہیں لاریل یونیسکو  پروگرام کے پوسٹ ڈاکٹر ریسرچرز کیٹگری میں کرومیٹن پر ان کی تحقیق کے ساتھ بصارت سے محرومی سے متعلق جینز کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ریسرچ کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا ہے۔

کرومیٹن ایک مادہ ہے جو کروموسوم میں میں پایاجاتا ہے جو  وراثتی مادے ’’ڈی این اے‘‘ اور پروٹین یعنی لحمیات پر مشتمل ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.