سعودی عرب کے عسیر ریجن میں برف باری
ریاض(شاہ جہاں شیرازی) سعودی عرب کے عسیر ریجن میں برف باری کے باعث پہاڑی اور صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے.
برفباری کی اطلاعات ملنے کے بعد بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی شہری برف باری کے مزے سے دوبالا ہونے کے لئے میدانی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں
بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب کے عسیر ریجن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے بعد نصف صدی کے بعد برف باری ہوئی ہے.
برفباری نےشہری علاقوں کے علاوہ پہاڑی اور صحرائی علاقوں کو سفید چادر اوڑھا دی ہے عسیر ریجن میں برف باری کے باعث موسم انتہائی سرد ہے اور درجہ حرارت منفی دو کے قریب ہے.
سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں نے برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے میدانی علاقوں کا رخ کیا ہے اور برف باری سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں.