سعودی عرب کا ماحول دوست نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم قدرتی ماحول برقرار رکھنے کیلئے سعودی عرب میں دس لاکھ آبادی والا 170 کلومیٹر پر محیط ایسا ہی ایک شہر آباد کرے گا جو ماحول دوست ہو
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں ‘دی لائن’ کے نام منسوب شہر کے خدوخال پیش کیے۔ ’’ نیوم زون پروجیکٹ‘ کے تحت اسمارٹ سٹی کے تعمیراتی کام کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید بتایا کہ بحراحمر سے متصل ساحلی علاقے میں تعمیر ہونے والے شہر میں 10 لاکھ افراد کو بسایا جائے گا تاہم شہر میں کوئی گاڑی نہیں ہوگی اور نہ ہی گلیاں ہوں گی یعنی ہر گھر انفرادی ہوگا اور ایک دوسرے سے فاصلے پر ہوں گے۔
ولی عہد نے یہ بھی بتایا کہ اس شہر میں اسکول، صحت کے مراکز کے ساتھ ساتھ ہرے بھرے پارک بھی قائم کیے جائیں گے جن کی مدد سے روایتی شہر کے تصور کو مستقبل کے شہر میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ ٹریفک کے باعث دس لاکھ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور آلودگی کے باعث ستر لاکھ انسان لقمہ اجل بن جاتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ اسے ہم کیوں گوارہ کر رہے ہیں اسکے لئے ضروری ہے کہ ماحول دوست ایسے نئے شہر آباد کیے جائیں جو قدرتی حسن کو بھی برقرار رکھ سکیں.
اسکے لئے جدید نیوم سٹی کے ساتھ 170 کلومیٹر پر دس لاکھ آبادی والا نیا شہر ذالاین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے یہ شہر ٹریفک، آلودگی اور شور شرابے سے پاک ہوگا.
انھوں نے کہا کہ یہاں مصنوعی ذہانت کے سہارے مربوط معاشرے بسائے جاہیں گے ذالاین شہر کی آباد کاری میں تین لاکھ اسی ہزار روزگار کے مواقے بھی میسر آہیں گے.
سعودی ولی عہد نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ملکوں کی ترقی کے لئے سمال انڈسٹریز اہم کردار ادا کرتی ہیں ہمیں اس جانب بھی بھرپور توجہ دینا ہے اور سمال انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے انڈسٹریل زون بنانے ہونگے.