وہاب ریاض کو اوور ٹیک کرتےشعیب ملک کی کار ٹرک سے جا لگی

0

فوٹو : اے آر وائی نیوز

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راونڈر اور سابق کپتان شعیب ملک خوفناک ٹریفک حادثہ میں محفوظ رہے، گاڑی حادثے میں تباہ ہو گئی.

شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کے بعد گھر کے لیے روانہ ہورہے تھے۔

شعیب ملک اپنی سپورٹس کار میں تیز رفتاری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر نکلے تو سامنے ٹرک کھڑا ہوا تھا تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو قابو نہ کرسکے.

شعیب ملک کی کار تیز رفتاری کے باعث رک نہ سکی اور وہ سیدھی فٹ پاتھ پر کھڑے ٹرک سے جاکر ٹکرائی اور اس کا اگلہ حصہ ٹرک کے نیچے دھنس گیا۔

حادثہ کے وقت شعیب ملک اپنی اسپورٹس کار خود ڈرائیو کررہے تھے، خوش قسمتی سے وہ تو حادثے میں محفوظ رہے مگر گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا.

ذرائع کے مطابق شعیب ملک وہاب ریاض کے ساتھ ریس لگاکر تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی پر قابو نہ پا سکے اور کار فٹ پاتھ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی.

حادثے میں وہاں پر موجود دوسری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جس پر مالکان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اپنی غلطی تسلیم کریں ورنہ قانونی کاروائی کریں گے۔

حادثے کے نتیجہ میں شعیب ملک کی گاڑی کے ساتھ وہاں پر موجود دیگر اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اکیڈمی سے تیز رفتاری سے باہر نکلے لیکن گاڑی کی رفتار پر قابو نہ پا سکے.

عینی شاہدین کے مطابق شعیب ملک اکیلے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے تاہم شعیب ملک حادثہ میں محفوظ رہے اور وہ فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کے ساتھ دوسری گاڑی میں روانہ ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.