پی ایس ایل 6، برقرار اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائز نے اپنے ان کھلاڑیوں کااعلان کردیا ہے جن کو برقرار رکھا گیاہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ چھ کے لیے دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے بابر اعظم پر اعتماد برقرار رکھا۔کراچی کنگز نے عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان کو بھی چھٹے سیزن کے لیے برقراررکھا ہے۔کولن انگرام، عامر یامین، ارشد اقبال اور وقاص مقصود بھی کنگز کا حصہ رہیں گے۔
لاہور قلندرز نے تجربہ کار محمد حفیظ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور ڈیوڈ ویزے کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ
کپتان سہیل اختر، حارث رف، دلبرحسین بھی لاہور قلندر سے ہی کھیلیں گے۔
ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمران طاہر، ریلی روسو کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر بھی ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، الیکس ہیلز، کولن منرو اور فہیم اشرف کوپھر چن لیا، حسین طلعت، موسی خان، ظفر گوہر اور آصف علی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ میں برقرار رہیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، اعظم خان، محمد نواز کو برقرار رکھا ،محمد حسنین، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔
پشاور زلمی نے پانچ کرکٹرز وہاب ریاض، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، کامران اکمل اور حیدر علی پشاور زلمی پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیل اسٹین، لیوک رونکی، فل سالٹ اور رومان رئیس کو ریلیز کردیا ہے جب کہ کراچی کنگز نے کیمرون ڈیلپوٹ، چیڈویک والٹن، کراس جارڈن ، افتخار احمد، محمد رضوان ، عمر خان اور اسامہ میر کو ریلیز کیا ۔
اسی طرح لاہور قلندرز نے عابد علی، کرس لین، ڈین ویلاز، سلمان بٹ، سلمان ارشاد، سمٹ پٹیل اور عثمان شنواری کو ریلیز کیا ہے۔
ملتان سلطانز نے اسد شفیق، بلاول بھٹی، جیند خان، محمد عرفان، روحیل نذیر ، روی بوپارا، معین علی اور ذیشان اشرف کو ریلیز کر دیا جب کہ پشاور زلمی نے حسن علی، امام الحق،کارلوس بریتھویٹ، راحت علی، یاسر شاہ اور کیرون پولارڈ کو ریلیز کردیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد، عمر اکمل، فواد احمد، جیسن روئے، خرم منظور ، سہیل خان اور کیمو پاؤل کو ریلیز کیا جب کہ ایلکس ہیلز اسلام آباد اور کولن انگرام کراچی کنگرز میں چلے گئے ہیں۔