برنالہ میں ترقی کے اصل ہیرو کرنل وقار نور ہیں،راجہ حفیظ

0

برنالہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام )کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور وزیر ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں. انہوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں حلقہ برنالہ میں انقلاب برپا کر دیاہے.

ان خیالات کا اظہار چیئرمین مقامی زکوٰۃ کمیٹی موۂیل حاجی راجہ محمد حفیظ نے مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ وزیر ہائیرایجوکیشن نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں حلقے میں میگا پراجیکٹس دیئے جن کا اس سے پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا.

پورے حلقہ کے دیہات میں بلاتفریق پختہ گلیاں, کوٹ جیمل تا چھمب کارپٹ روڈ, برنالہ اور کوٹ جیمل بازاروں کی روڈ کی کارپیٹیگ, برنالہ پل کی تکمیل, موۂیل پل جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے.

ان کے علاوہ دیگر چھوٹی لنک روڈز, کڈہالہ اور موۂیل گرلز کالجز اور بچیوں کی ٹرانسپورٹ کے لئے بسیں اور حسب ضرورت واٹر پروجیکٹس مکمل کئے ہیں.

حاجی راجہ محمد حفیظ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے این ٹی ایس کا نفاذ سب سے بڑا انقلابی قدم ہے. جس کی بدولت سیکڑوں باصلاحیت بچے میرٹ پر بھرتی ہوئے .جس کی وجہ سے شعبہ تعلیم میں بہت زیادہ بہتری ہوئی.

چیرمین کمیٹی حاجی راجہ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو منزل ہمیشہ آسان ہوتی ہے. اس سلسلہ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی بھرپور تائید و حمایت حاصل نہ ہوتی تو یہ سب کچھ ممکن نہیں تھا.

انھوں نے کہا کہ آب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا.چھوٹی چھوٹی رنجشوں, گلےشکوے اور برادری ازم سے بالا تر ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں. انشا اللہ خدمت کرنے والے اور کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور جیتیں گے اور تعمیر و ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.