مویشیوں کی مقامی نسل میں جینیاتی بہتری سے متعلق ورکشاپ

0

اسلام آباد(پریس ریلیز ) مویشیوں کی مقامی نسل میں جینیاتی بہتری سے متعلق ورکشاپ کل این اے آر سی میں ہوگی جس میں سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی ڈاکٹرغفران میمن اور سی ای او لائیو اسٹاک بورڈ فتح اللہ خان بھی شریک ہوں گے.

لائیو اسٹاک بورڈ کے زیراہتمام پاکستان میں مویشیوں کی مقامی نسلوں میں جینیاتی بہتری لانے کے حوالے سے ایک روزہ قومی ورکشاپ کل ہو گی۔

ورکشاپ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اوراینیمل سائنس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے کی جارہی ہے۔قومی ادارہ برائے زرعی تحقیق میں ہونے والی ورکشاپ میں ملک پھر سے لائیواسٹاک سیکٹراورجینیاتی سائنسز کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ شریک ہوں گے.

جن میں وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری ڈاکٹرغفران میمن۔سی ای او لائیواسٹاک بورڈ ڈاکٹر فتاح اللہ خان۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ۔ممبرفوڈ سیکیورٹی پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹرجلیل احمد سمیت دیگراعلیٰ افسران شامل ہیں۔

ورکشاپ مویشیوں کی جینیاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ لائیواسٹاک کے شعبے کی پیداوارمیں اضافہ پرمرکوزہے۔پاکستان میں مویشیوں کی متعددنسلوں کی شکل میں جانوروں کے جینیاتی وسائل میں تنوع موجود ہے۔

جو ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔اس کے باوجود اب بھی پاکستان کے مقامی جانوروں کی پیداواری صلاحیت نہایت کم ہے۔

اس کی ایک بڑی وجہ مویشیوں کی موروثی جینیاتی صلاحیت ہے۔ورکشاپ میں ماہرین قومی ترقیاتی منصوبہ کے حوالےسے اپنی تجاویزاورآراء پیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.