حکومت تعلیمی ادارے کھولنے پر تذبذب کاشکار،حتمی فیصلہ نہ ہو سکا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے 11جنوری کو کھلنے کا بھی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کا کھولنے کا فیصلہ وزارت صحت کی سفارش پر کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمودنے کہا کہ 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ کورونا کی نئی قسم بھی آ گئی ہے جس کا جائزہ لیناہے۔

یشفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے باعث تعلیم کا بہت نقصان ہوا، مارچ سے ستمبر کے وسط تک تعلیمی ادارے بند رہے اور پھر دوبارہ بند کرنے پڑے لیکن ہم نیمختلف طریقے اپنائے اور تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا۔

تعلیمی ادارے کھلنے کی حتمی تاریخ دینے سے گریز کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہاکہ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرتے وقت وزارت صحت کو سفارشات کو محلوظ خاطر رکھاجائے گا۔

انھوں نے کہاکہ 4 جنوری کو وزارت صحت سے ایڈوائس لیکر فیصلہ کریں گے البتہ 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

شفقت محمود نے کہا کہ یکساں تعلیم نصاب 2021 میں نافذ کریں گے، سرکاری، نجی اور مدارس اسکولوں میں یکساں نظام تعلیم نافذ کریں گے۔

واضح رہے فروری 2020میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے لیکن پھر جب ادارے کھولے گئے تو پھر کورونا کی دوسری لہر کے باعث حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.