پاکستان میں کورونا سے 10 ہزار 105 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 58 افراد
انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 695 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 66 لاکھ 96 ہزار 068 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 475 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی ہے۔
اب تک سندھ میں 2 لاکھ14 ہزار 425 ، پنجاب میں ایک لاکھ 37 ہزار 949، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 379، اسلام آباد میں 37 ہزار 702 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں.
بلوچستان میں 18 ہزار 148، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 256 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار537 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 105 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 960 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 073 ہوگئی ہے۔