نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ اور سی ڈی اے ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے سے اعلان کیا گیا ہے کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجرا کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی، منی لانڈرر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں.

وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھااسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.