جوبائیڈن کی جیت کااعلان، ٹرمپ کا دھاندلی شور رائیگاں

0


واشنگٹن: موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھاندلی دھاندلی کی سدائیں دم توڑ گئیں امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح اور ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر کے بحث سمیٹ دی۔

امریکہ میں ہونے والے3نومبر کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پبلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، یوں امریکی عوام کے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری طور پر نتائج کی تصدیق کے بعد اب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھاکر وائٹ ہاوس کے مکین بن جائیں گے۔

امریکی انتخابات کے بعد مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کا احتجاج جاری تھا جسے خودٹرمپ کی بھی حمایت حاصل تھی ، شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.