ابنُ العربی، طیب اردوان اور سلمان شاہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترک ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ سے عالمگیر شہرت پانے والے کردار معروف صوفی بزرگ ‘ابنِ عربی’ کا کردار نبھانے والے اداکار نے سوشل میڈیا پر تُرک صدر رجب طیب اردوان اور ڈرامے میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ ‘ابنِ عربی’کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور بھی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے.
ایک تصویر میں اُن کے ہمراہ تُرک صدر رجب طیب اردوان اور ‘ارطغرل غازی’ کے قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اسی ڈرامے کا کردار اصلاحان خان ہیں.
https://www.instagram.com/p/CIQgHQFrc7f/?igshid=njsu3mdg6er1
اداکار عثمان سویقوت نےتصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ‘یہ تصویر رجب طیب اردوان کی سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تھی۔
تُرکی کی ان مشہور شخصیات کی تصاویر کو دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں جبکہ ان پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری طرف ‘ ارطغرل غازی ‘ میں ارطغرل کے والد اور قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار تُرک اداکار ‘سردار گوکخان’ نے ادا کیا تھا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
یوٹیوب پر بیشتر عوام یہ ڈرامہ سیریز دیکھ چکے ہیں جب کہ پی ٹی وی پر ابھی ‘ارطغرل غازی کے دوسرے سیزن کی اقساط چل رہی ہیں.