گردوں کے ڈائیلاسیس کے دوران آن لائن کلاس لینے والا فرض شناس استاد

0

فوٹو : اخبار 24

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر الاحسامیں اسکول ٹیچر نے شدید بیماری کے باوجود بھی کلاس سے چھٹی نہیں کی،گردوں کے مرض میں مبتلا استاد ڈائیلاسیس کے سیشن کے دوران کلاس کا وقت ہونے پرطلبا کو لیپ ٹاپ پرلیکچردیتے ہیں۔

اس حوالے سے اردو نیوز نے الاخباریہ ٹی وی چینل کے پروگرام پرویب نیوز ’اخبار24 ‘ کا حوالہ دے کر خبر دی ہےرپورٹ کے مطابق الاحسا میں اسکول ٹیچر جو کہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ ڈائیلاسیسکرانے کے لیےکڈنی سینٹر جاتے ہیں۔

متاثرہ استاد نےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ ہفتے میں ڈائیلاسیس کے لیے 3 سیشن کرانے ہوتے ہیں جبکہ اسکول میں ان کے 12 پریڈ ہیں۔ جن دنوں مجھے ڈائیلاسیس کے لیے سینٹر جانا ہوتا ہےمیں اپنا لیپ ٹاپ ہمراہ لے جاتا ہوں تاکہ طلبا کا نقصان نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ میں ڈائیلاسیس کرانے کے دوران لیکچر بھی دیتا ہوں اور طلبا کی جانب سے سوالات کی وضاحت بھی کرتاہوں۔

ایک سوال کے جواب میں استاد نے کہا کہ ’طلبا کو تعلیم دینا میرا فرض ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے طلبا کا نقصان ہو اور میں اپنے فرض سے غفلت برتوں۔

فرض شناس استاد کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ میرے ساتھی بھی میری مدد کرتے ہیں اس کے باوجود میری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو۔

استاد کا کہنا تھا کہ میری بیماری کے بارے میں بیشتر طلبا کو علم نہیں کہ میں ڈائیلاسیس کے لیے ہفتے میں 3 دن سینٹر جاتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.