سپیکر قومی اسمبلی کاایوبیہ کا دورہ، قدیم ٹنل کا معائنہ کیا

0

ایوبیہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےایوبیہ میں برفباری کے بعد ایوبیہ پائپ لائن ٹریک پر پیدل واک کیا اور 100 سالہ پرانی حال ہی میں دریافت کی گئی موٹو ٹنل کا معائنہ کیا.

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جب گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشہور سیاحتی مقام گلیات ایوبیہ پہنچے ان کے ہمراہ ضلعی سرکاری افسران ان کے پرسنل سٹاف ممبران بھی موجود تھے.

اس موقع پر مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایوبیہ ملک پاکستان کا ایک خوبصورت ترین علاقہ ہے، برفباری کے بعد یہاں کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں.

انھوں نے کہا کہ سردی کی شدت بھی اتنی زیادہ نہیں کہ برداشت ہی نہ کی جا سکے، سیاح فیملیز کے ہمراہ بھی آسکتے ہیں اور بہت خوشی کی بات ہے کہ موسم گرما کی طرح ابھی موسم سرما میں بھی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں ایوبیہ گلیات میں سیرو تفریح کیلئے آئی ہوئی ہے.

تحریک انصاف کی حکومت ٹورزم کے فروغ کیلئے عملی ٹھوس اقدامات بھی کر رہی ہے. اسد قیصر نے موٹو ٹنل کی دریافت کو وائلڈ لائف کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی یہاں کی سیاحت میں اچھا اثر پڑا ہے.

ایوبیہ دورے کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایوبیہ پائپ لائن ٹریک پر واک بھی کی، دلکش، حسین اور دلفریب مناظر سے لطف اندوز بھی ہوئے.

اسد قیصر نےملک بھر کے سیاحوں کو ایوبیہ گلیات کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے اور یہاں کی سیر کرنے کا بھی مشورہ دیتے ہوئے ایوبیہ کے موسم کو بھی دلفریب قرار دیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.