رکاوٹوں کے باوجود ملتان میں جلسہ،تشدد کیخلاف احتجاج کااعلان
ملتان(ویب ڈیسک)حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ملتان میں پی ڈی ایم نے جلسہ کر لیا، مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملتان میں تشددکےخلاف جمعہ اورہفتہ کوپورےملک میں احتجاج ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نےملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب اورتاریخی اجتماع کےانعقادپرملتان کےعوام کومبارکباددیتاہوں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کا کہنا تھا کہ ملتان کےشاہراہوں اورچوراہوں کوبنداور ہمارے کارکنوں کوگرفتارکیاگیا،تشددکیاگیا۔ تشدد کے خلاف جمعہ اورہفتہ کوپورےملک میں احتجاج ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس طرح ملتان سےبھگایاہے،تمہاراتخت گرانےمیں بھی کامیاب ہوں گے۔ جب تک گیدڑملک چھوڑکر بھاگ نہیں جاتا،پیچھا کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپ کی حکمرانی کوجبرکی حکمرانی کہتےہیں،جبرکےخلاف لڑنا ہمارے اکابرکی سنت ہے۔ پورےملک کےکارکنوں کوپیغام دیتاہوں،13 دسمبرکو لاہور میں ٹاکراہوگا۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے سلیکٹڈ کوجانا ہوگا۔
آصفہ بھٹو نے ملتان میں کہ سلیکٹڈ کے ظلم جبر کے باوجودعوام کے جمع ہونےپرشکرگزار ہوں اور پیپلزپارٹی کےیوم تاسیس پرمبارک بادپیش کرتی ہوں۔ میں ایسے وقت میں آپکے درمیان آئی ہوں جب بلاول بھٹو کورونا میں مبتلا ہیں۔
آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ شہید بھٹو نے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جبکہ آصف زرداری نےعوامی حاکمیت کی جدوجہد جاری رکھی۔
سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ آپ نےایم آرڈی کی تحریک میں جمہوریت کا ساتھ دیا جبکہ آپ نے دختر مشرق بے نظیربھٹو کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا۔
آصفہ بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کولگتا ہے ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے، تویہ ان کی بھول ہے،عوام کوسلیکٹڈ حکومت سےبچائیں گے۔
سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مجھےیقین اورامید ہے آپ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے بلاول بھٹوکا ساتھ دینگے جبکہ ہم شہید بھٹو کے مشن اور محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے ایک ٹینٹ میں آگ لگ گئی، ملتان والوں آپ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،تم نےعمران خان کومارمارکربھگادیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتی ہوں اور اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سناتھاآج جلسےکی اجازت نہیں،میں نےکہا جلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف پرآج پھرمشکل وقت ہے لیکن نوازشریف نےکہا مجھ سےزیادہ عوام تکلیف میں ہیں،22کروڑعوام کےدکھ کےسامنےہمارےدکھ کچھ نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک کی ترقی، نظام عدل اورمنہگائی کوکونسا وائرس لگا ہے اور ان تمام وائرس کانام عوام جانتےہیں لہذا پاکستان کولگے اس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب ساری زندگی دوسروں کی جیبوں پرگزارکرنا ہےتو محنت اور کاروبار کی کیا ضرورت جبکہ کہتےہیں میں کاروبار نہیں کرتا،توبھائی کاروبارمحنت کرنےوالے کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اناڑی پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھاہے، عمران خان نےپشاورمیں بی آرٹی بنائی جوچل کم اورجل زیادہ رہی ہے جبکہ عمران خان میٹروبس کوجنگلا بس کہتے تھے کہ اسے نہیں بناؤں گا۔