پاکستان کا سعودی عرب سے مزید پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ
ریاض(شاہ جہاں شیرازی )پاکستان نے ایک بار پھر سعودی عرب سے سعودیہ کی مختلف جیلوں میں قید مزید پاکستانیوں کی فوری رہائی ممکن بنانے کا مطالبہ کیاہے.
یہ مطالبہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے الجوف کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز سے ملاقات میں کیا گیا ہے.
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سعودی عرب کے الجوف ریجن کے گورنر سے ملاقات میں جہاں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی مراسم زیر بحث آئے وہیں پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے معاملات بھی زیر بحث آئے.
الجوف ریجن کے گورنر نے پاکستانی ورکرز اور ماہرین کی جانب سے مملکت کی ترقی و خوشحالی کے کردار کو بھی سراہا اور وژن 2030 میں ان کی جانب سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بروکار لانے پر اتفاق کیا.
اس موقعہ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جس کی گورنر الجوف کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ جلد قیدیوں کی رہائی پر عمل شروع ہو جائے گی.