موسیقی کی محفل میں 5 افراد قتل، ذمہ داری رقاصہ پر ڈال دی گئی

0

کوہاٹ (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں موسیقی کی محفل میں پانچ افراد کے قتل کی ذمہ داری رقاصہ پر ڈال دی گئی لوگوں نے ڈانسر چاہت کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا.

لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ڈانسر کی وجہ سے کئی جانیں چلی گئیں۔ محفل موسیقی میں قتل و غارت کے بعد معروف ڈانسر چاہت کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز کوہاٹ کے علاقہ کاغزئی میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس سلسلے میں مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے.

موقع پر موجود علاقہ عمائدین مشیران نے معروف ڈانسر چاہت اور ساتھیوں کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جس کی وجہ سے شادی کی اس تقریب میں قیمتمی جانوں کا ضیاع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ضیاءاللہ خان بنگش نے ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو اس معاملے میں ملوث ہونے پر چاہت اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور معاملے میں ملوث ہونے پر ضلع بدر کرنے کی ہدایت کی۔

شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ کوہاٹ کے امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اس سے قبل بھی معروف ڈانسر چاہت کی وجہ سے 16 جانیں ضائع ہوئیں جس کی تحقیقات کی جائیں گی.

انہوں نے کہا کہ آج کوہاٹ کے دورے کے دوران علاقے کے معززین اور مشیران نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں اس قسم کے پروگرامات جن میں غیر قانونی سرگرمیاں ہوں،ان پر مکمل پابندی عائد کی جائے.

ضیاء اللہ خان بنگش کی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ کو کوہاٹ کے علاقے کاغذی میں شادی کے موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.