پاکستان اور افغانستان کا امن دشمنوں کو کھٹکتا ہے،اسد قیصر
پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نےجامعہ زبیریہ،دیرکالونی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کی۔
بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ جامعہ زبیریہ میں سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.
ایسے فعل کے مرتکب افرادمسلمان توکیاانسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں،ہم امن کے داعی ہیں اورامن کاجھنڈالہراکر رہیں گے،ایسے عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے.
انھوں نے کہا کہ قوم،مسلح افواج اوردیگر سیکورٹی اداروں کی قربانی کی بدولت آج وطن عزیزمیں امن کاقیام ممکن ہواہے،اس چمن کی آبیارہمارے جوانوں نے اپنے خون سے کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اغیارپاکستان اورافغانستان میں امن کے عمل کومتاثرکرنے کے ناکام کوشش کررہاہے مگرانشاء اللہ عوام کے تعاون اورمسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت اغیاراپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے.
پاکستان اورافغانستان میں امن کاعمل دشمن کے آنکھوں میں کانٹے کی مانندچھب رہاہے۔انہوں نے کہاکہ آج افغانستان کے عوام بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں امن کی طرف جاناہے،یہ خطہ گزشتہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کاشکارہے۔مگرانشاء اللہ دشمن ان عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
اسد قیصر نے کہاکہ امیدکرتے ہیں کہ حکومتی اقدامات سے دہشت گردی واقعات میں نمایاں کمی آئیگی بعدازاں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔