لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھارتی فوجیوں کو شہید قرار دے دیا
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری فوج سے بغض میں پلواما واقعے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو شہید قرار دے دیا۔
سابق اسپیکر ایاز صادق کادفاع کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پلواما واقعے میں 40 بھارتی فوجی شہید ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے کو ایک وفاقی وزیر نے اپنے حصے میں ڈال دیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے صرف یہ کہا تھا کہ شاہ محمود پریشان تھے ظاہر ہے جب جنگ ہوں تو پریشان ہی ہوتے ہیں تو اس میں برا کیا کہاہے ایاز صادق نے؟
واضح رہے ایاز صادق نے جو بھی کہا تھا کیمرے کے سامنے کہا تھا اور ان کا کلپ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں چلتا رہا اور بھارتی میڈیا نے بھی اس پر خوب جگالی کی لیکن ایاز صادق نے کہا کیا تھا اعظمیٰ بخاری اس معاملے پر جھوٹ بولنے سے اجتناب نہ برتا۔
ملکہ جذبات https://t.co/NDusieE9Ro
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2020
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے جس کے بعد بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔
بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔
پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پلواما حملے سے متعلق کسی قسم کے کوئی شواہد ہیں تو پاکستان تعاون کے لیے تیار ہے مگر مودی سرکار نے الزام لگانے کے علاوہ پاکستان سے کوئی تعاون نہیں کیا۔
پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت نے بالا کوٹ میں ایک ناکام آپریشن کیا جس کے جواب میں پاکستان ایئر فورس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ان کا پائلٹ بھی گرفتار کرلیا تھا۔