کابل یونیورسٹی پر حملہ، 20 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

0

کابل(ویب ڈیسک)افغان دارالحکومت کی کابل یونیورسٹی پر حملےمیں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ سے طلبہ کی بڑی تعداد نکل گئی۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں افغان اور ایرانی حکام ایک کتب میلے کا افتتاح کررہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی سے نکلنا شروع کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ طلبہ تھے اور وہ جان بچاکر بھاگنے والے طلبہ کو نشانہ بنا رہے تھے حملہ آوروں کی تعداد ممکنہ طور پر تین تھی.

آخری اطلاعات ملنے تک 20 افراد کی ہلاکت اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے تھی جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جو یونیورسٹی کے اندر داخل ہوچکی ہے اور اب تک حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.