کشمیر ی حق خود ارادیت کیلئے اقوم متحدہ کیطرف دیکھ رہے ہیں

0

فوٹو:فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈا ٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی قبضے کے بعد کشمیر میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں عالمی قوانین اور معاہدے نظر انداز کر کے تجارتی رکاوٹیں پیدا کی گئیں ، تاہم پاکستان اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ بھی کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔

انھوں نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر عالمی ادارے پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی قبضے کے بعد کشمیر میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کورونا کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد ریاستوں کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے ، دنیا بھر میں قیام امن کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بھارتی ترنگے سے ہمارا تعلق ختم ہو چکا، محبوبہ مفتی

دوسری طرف پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ترنگا رکھنے سے انکار کر دیا

بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں محبوبہ مفتی کی جانب سے بھارتی ترنگا نہ رکھنے پر بھارتی میڈیا نے شدید احتجاج کیا ،تاہم محبوبہ مفتی اپنے موقف پر قائم رہیں۔

محبوبہ مفتی کا بھارتی پرچم کانفرنس میں رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک کشمیر کے پرچم کی حیثیت بحال نہیں ہو جاتی تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں کریں گے۔

رات کے اندھیرے میں ڈاکووں نے کشمیر کا قومی پرچم چھین لیا ہے ، بھارتی ترنگے سے ہمارا تعلق مقبوضہ کشمیر کے پرچم کی وجہ سے تھا جو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہو چکا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.