بزدل عمران میری تقریر ہوتو اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتا، بلاول

0

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلز کا نام لیاجارہاہے،جب ہم اسٹیبلشمینٹ کانام لیتے ہیں توہم جانتے ییں یہ ایک ماضی کاحصہ ہے۔

باغ جناح میں پی ڈی ایم جلسہ کی تیاریوں کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم ایمپائر کی طرف نہیں دیکھتے۔ہم عوام کیاشارے کی طرف دیکھتے ہیں،کٹھ پتلی حکومت معیشت ریاست سیاست نہیں چلاسکتی،اس کٹھ پتلی سے کوئی امید نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں کہتا ہے کہ ہم ایک پیج پر ہیں،عمران خان ہرتقریرمیں کہتاہے یہ ادارہ میرے ساتھ ہے،فوج کا کام بارڈر کا تحفظ ہے۔ افسوس ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلز کا نام لیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے حالات موجودہ جنرلز کا نہیں یہ ماضی کی تاریخ رہی ہے کہ ملک کویا تو آمریت ملی ہے یا کنٹرولڈ جمہوریت۔ہم مکمل حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں ،باغ جناح میں ایک تاریخی جلسہ حکومت کے لیے ٹف ٹائم ثابت ہوگا اورکراچی سے ملک بھرمیں ایک واضح پیغام جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ فوج کا مورال کم ہو۔گوجرانوالہ کے جلسے سے پیغام آگیاکہ عوام عمران خان کو ایمنسٹی دینے کو تیار نہیں ہے،اس لیے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے،ملک کے عوام عدلیہ کی طرف انصاف کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمان اور عدالت آزاد نہیں ہے اس لیے ہم نے عزم کیا ہے کہ جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ موجودہ حکومت نے اس ملک کیعوام کا جینا حرام کردیاہے

انہوں نے کہاکہ 18 اکتوبر2007 کو بے نظیر بھٹو نے جدوجہد، شجاعت و بہادری سے تاریخ رقم کی،کارسازکے مقام پرشب خون کے باوجود بینظیر بھٹو نے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا۔ دوسو جیالوں نے جان کی قربانی دی،ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ اس سلیکیٹڈ نے میریصوبے پرحملہ کیاہے۔عمران خان بزدل میری تقریرکے وقت اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتا۔ پروڈکشن آرڈر کسی کا احسان نہیں ممبر قومی اسمبلی کا حق ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی بھی کٹھ پتلی ہے،شہباز شریف کو بولنے نہیں دیاجاتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم اسپیکر کو بھی نہیں مانتے،اسپیکر اور وزیراعظم کو نکالنا ہوگا۔عوام بی آرٹی اور علیمہ باجی کے کیس کا فیصلہ سننا چاہتے ہیں ۔ابراج گروپ عمران کا فرنٹ مین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.