مقبوضہ کشمیر میں انسانوں سے جانوروں والا سلوک
لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہمیں مقبوضہ کشمیرکے حالات کا پتہ ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانوں سے جانوروں والاسلوک کررہا ہے۔
معید یوسف نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں اور اس کے منفی عزائم سے اس کے تمام ہمسایوں کو خطرہ ہے، بھارت نے خطے میں افرا تفری پھیلا رکھی ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ایک ایک کرکے گنوائے ہیں۔
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں اور عالمی امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانوں سے جانوروں والاسلوک کررہا ہے، ہمیں پتہ ہے کہ اُس کشمیر میں کیا حالات ہیں،۔
انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا ہدف خطے میں امن کا قیام ہے اور اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے، پاکستان کا بیانیہ اکنامک سکیورٹی ہے، میڈیا پاکستان کی سفارتکاری کا حصہ ہے کیونکہ دنیا بھر میں90 فیصد خبریں پاکستان کے لوکل میڈیا سے اٹھا کر لگائی جاتی ہیں۔