مہنگائی پر جلد قابو پا لیں گے،عبدالحفیظ شیخ

0

لاہو ر: وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں تاجروں و صنعتکاروں نے مشیرخزانہ کو ملک کی تازہ ترین اقتصادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔

حفیظ شیخ نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، مشکل صورتحال میں سخت فیصلے کرنا پڑے، مہنگائی پر جلد قابوپالیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.