نوازشریف کی ویڈیو نے لندن پولیس میں کھلبلی مچا دی
ویب ڈیسک
لندن : نوازشریف کی لندن سے آئی تصویر یا ویڈیو پر پاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے لیکن اس بار سابق وزیراعظم پاکستان کی ہائیڈ پارک میں واک نے لندن پولیس میں کھلبلی مچا دی.
دو روز قبل نواز شریف اپنے ساتھیوں سمیت لندن کے مشہور ہائیڈ پارک میں واک کے لیے گئے تو ان کے ہمراہ آٹھ افراد تھے جبکہ لندن میں کورونا لاک ڈاؤن کے تحت چھ سے زائد افراد کا اکھٹے نہیں ہو سکتے۔
ریڈئینٹ نامی ٹوئٹر صارف نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ’چھ افراد کے قاعدے‘ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف نے نواز شریف کا نام اور ایڈریس بھی لکھ دیا۔
واک کی ویڈیو سامنے آتے ہی نواز شریف کے خلاف میٹروپولیٹین پولیس کو ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شکایت پہنچا دی گئی کہ سابق وزیراعظم نے مقامی کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
لندن پولیس نے جواب میں صارف سے واقعے کی تفصیلات مانگ لیں۔ جس پر صارف نے پولیس کو پیغام بھیج کر تفصیلات مہیا کر دیں۔
جواب میں میٹروپولیٹن پولیس نے ٹوئٹر صارف کو آگاہ کر دیا کہ مقامی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہےجس پر لندن پولیس میں بھی ان کی ہائیڈ پارک میں واک کی ویڈیوز نے ہلچل مچا دی۔
برطانوی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ کورونا کےحوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت متفرق خاندانوں کے زیادہ سے زیادہ چھ افراد ان ڈور یا آؤٹ ڈور اکھٹے ہو سکتے ہیں۔
نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جب ویڈیو بنائی جارہی تھی اس دوران بھی ان کے ہمراہ واک کرنے والا شخص ویڈیو بنانے سے منع کرتا رہا لیکن ویڈیو میکر نے اپنا کام جاری رکھا.