حکومت کو کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا: فواد چوہدری

0

لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ق لیگ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک جماعت نہیں، ق لیگ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا،

انھوں نے کہاچوہدری برادران سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائی گئیں اور سب کے اتفاق رائے سے بنی تھیں، ملک سے متعلق فیصلوں کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی بہتر تجویز آئی تو غور کریں گے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت ہر جماعت کا سیاسی نظریہ ہے، جمہوریت جرائم پر پردہ ڈالنے کا نام نہیں بلکہ احتساب کا نام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.