آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

0

(اسلام آباد (ویب ڈیسک
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی پر وقار تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف بر داری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان ،صوبائی گورنروں، ارکان پارلیمنٹ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سپریم کورٹ کے سابق ججوں اور وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور جج اپنی 19 سالہ خدمات کے دوران اب تک تقریباً 55 ہزار مقدمات کے فیصلے سنائے۔

انہوں نے گریجویشن اور ماسٹر کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی سے جبکہ 1978 میں کیمبرج میں کوئینز کالج سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ رواں سال دسمبر میں ہی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.