پاک چائنہ فوجی مشقیں وارئیر 6اختتام پذیر ہو گئیں
اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوگیا ہے، واریئر سکس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کیدستوں نے حصہ لیا، مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں کھاریاں کے قریب اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں واریئر سکس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔
مشترکہ مشقیں چار ہفتے تک جاری رہیں۔ان مشقوں میں پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کی سپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔
مشقوں کا مقصد فیلڈ میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں سیکھنا اور ایک دوسرے کی مہارت سے مستفید ہونا تھا۔
چھٹی مشترکہ مشقیں دو طرفہ فوجی تعاون کے سلسلہ کی کڑی تھی،، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تھے۔