ترکش اداکارہ حلیمہ سلطان کی سی سی پی او لاہور کے بیان پر تنقید
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترکش ڈرامے ،ارطغرل غازی ، کی ہیروئن حلیمہ سلطان یعنی اسرا بلیجک بھی موٹر وے زیادتی کیس کے بعد سی سی پی او کے بیان پر بول پڑیں، کہا آپ کا کام سکیورٹی دیناہے ۔
معروف ترک اداکارہ اسرا بیلجیک نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر تنقید کی ہے، واقعہ کے بعدعمر شیخ نے کہا تھا کہ خاتون کو سفر پر نکلنے سے پہلے کم از کم پٹرول چیک کرنا چاہئیے تھا۔
پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے جانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلجیک نے عمر شیخ کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا اور کہا کہ انہیں اس طرح کے بیان پر شرم آنی چایئے۔
ترک اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر عمر شیخ کے بیان کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون اکیلے سفر کر سکتی ہے یا پھر اپنے بچوں کے ساتھ مگر پولیس کا کام ان کا تحفظ اور ان سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔
اسرا بیلجیک نے مزید لکھا کہ اگر یہ درندے سڑکوں پر دندناتے پھریں تو ان سے آپ کوئی مسئلہ نہیں مگر آپ کے خیال اگر کوئی خاتون سڑک پر نکل آئے تو زیادتی کا نشانہ بنا دینا جائز ہے؟
سی سی پی او لاہور کا بیان جہالت ہے،اور ان کا ایسے معاملات پر بات کرنے سے پہلے اپنے خیالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی لکھا کہ ان کی طرح سوچنے والے لوگ کس طرح معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔
۔واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ خاتون ساڑھے 12 بجے ڈیفینس سے گجرانوالہ کے لیے نکلیں ۔ میں حیران ہوں کہ 3 بچوں کی والدہ اتنی رات کو اکیلے سفر پر نکل رہی ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر آپ ڈیفینس سے نکلی ہیں تو پھر جہاں آبادی ہے وہاں چلی جاتی۔ اگر آپ اس طرف سے نکلی ہیں تو کم از کم گاڑی کا پٹرول چیک کر لیتیں۔