آئی ایس پی آرکا یوم دفاع کے حوالے سے نغمہ جاری
راولپنڈی:زمینی حقائق ڈاٹ کام
یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی طرف سے نغمہ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے ٹوئٹر پر جاری کیا ہے،یہ نغمہ ‘ہر گھڑی تیار کامران’ دراصل 80 کی دہائی کے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے جو علی حمزہ، علی عظمت، علی نور اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔
A tribute to our martyrs, our heroes, on the eve of #Defence & Martyrs’ Day.#ہرگھڑی_تیارکامران_ہیں_ہم
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 5, 2020
#OurMartyrsOurHeroes https://t.co/psf6t1tR57
نغمے میں گلوکاروں کے شاٹس بھی شامل ہیں جو اپنے ہیروز سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں،یہ نغمہ 80 کی دہائی میں گلوکار خالد وحید نے گایا تھا جسے ظفر اللہ پوشنینے لکھا تھا جبکہ ری میک کے اضافی بول علی حیات رضوی نے لکھے ہیں۔
اس نغمے میں یوم دفاع کے حوالے سے مسلح افواج کی خدمات اور عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے،میوزک ویڈیو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان کی قربانیوں اور مسلح افواج کے ارتقا کو دکھایا گیا ہے جو کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
پاکستان ایئر فورس(پی اے ایف) نے 1965 اور 1971 کی جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘ مجاہدینِ افلاک کو سلام’ کے عنوان سے گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا۔
پاک فضائیہ کایہ شو یومِ فضائیہ پر 7 ستمبر کو شام 7 بجے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا جس میں یہ باور کرایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنے حدود کی حفاظت بخوبی کرنا جانتی ہے۔
ادھرپاکستان نیوی نے بھی یومِ بحریہ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی خصوصی دستاویزی فلم ‘سرخرو’ کا پرومو جاری کر دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 8 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ ڈاکیو فلم، پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل