مسلم لیگ ن کے 6 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد  پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی جانب سے ر ینجر کی گاڑی روک کر مزاحمت کر نے ، چھ پو لیس ملاز مین کو زخمی کر نے کے الزام میں مقد مہ درج کر لیا۔

قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے قریب مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی جانب سے ر ینجر کی گاڑی کی گاڑی کو روک کر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے کے الزام میں تھانہ رمنا پولیس نے حارث نامی ن لیگی کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتارشخص کا تعلق مری سے ہے اور وہ ایک نجی ائیر لائن کا ملازم ہے ۔ پولیس کے مطابق حارث جی الیون میں اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر تھا۔مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس پر پتھرا کرنے والے کارکنان کے خلاف چھ پو لیس ملاز مین کو زخمی کر نے پر پو لیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سمیت دیگر د فعات کے تحت مقد مہ درج کر لیا۔

قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے والے ملزم کے خلاف بھی ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.