سعودی عرب میں مزید 5 سینما گھر کھل گئے
فوٹو : العربیہ
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں مزید 5 سینما گھروں کا اضافہ ہو گیا ہے اگست 2020 منفرد خوشیوں کا مہینہ ثابت ہوا ہے۔ دارالحکومت ریاض میں مزید دو سینما گھر کھولے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینہ کےدوران حفر الباطن، الجبیل اور الاحسا میں پہلی بار تین سینما گھروں کا افتتاح ہوا ہے.
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 20 سینما گھر کھولے جاچکے ہیں۔ جدہ، دمام ، الخبر، تبوک اور جیزان میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھنے کا شوق پورا کر رہے ہیں۔
مقامی سرمایہ کی بنسبت سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں سینما گھروں کی تعمیر میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں اور حکومتی پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں.
بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں سینما گھروں کا قیام زندگی کا معیار بہتر بنانے والے پروگرام کے تحت ہو رہا ہے۔ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں مملکت میں سینما گھروں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
سعودی عرب میں سینما گھروں کے قیام کا مقصد ملک میں تفریح کے نت نئے مواقع فراہم کرنا اور اندرون ملک فلم سازی کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
حفر الباطن اور ریاض میں نئے سینما گھر امریکی کمپنی اے ایم سی جبکہ الاحسا اور الجبیل میں موفی سینما کمپنی نے کھولے ہیں۔ سعودی عرب میں فلموں کے شائقین بھی اس حوالے سے خاصے پر جوش ہیں.