لوگ نواز شریف کو پھر ڈرائیونگ سیٹ پر دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف دوبارہ سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پر ڈالیں۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کی نواز شریف سے محبت پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہےیہ ویڈیو بیان موٹر وے پر سفر کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ لوگ نہ صرف نواز شریف کو واپس وطن میں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ وہ (عوام) چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کو درست سمت پر لانے کے لیے دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بھیرہ پر جب دوپہر کے کھانے کے لیے رکی تو وہاں موجود ہر شخص نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھا اور ان سے اپنی قربت اور حمایت کا یقین دلایا۔
انھوں نے کہا عزت زلت دینے والا اللہ تعالیٰ ہے کسی کے الزامات سے فرق نہیں پڑتا بلکہ لوگوں کی محبت اور عقیدت میں اضافہ ہوا ہے، مریم نواز نے کہا یہ موٹر ویز خود نواز شریف کی گواہی دیتے ہیں.