وزیراعظم سےبات کرنےٹاور پر چڑھنے والا نوجوان چکمہ کھا کر گرفتار

0

اسلام آباد ( رضوان حسین ) اسلام آباد میں موبائل فون ٹاور پر چڑھ کر احتجاج کرنے والے شہری کو پولیس نے چکمہ دے کر گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں سرگودھا کے رہائشی نے انوکھا احتجاج کیا۔ ہاتھ میں پاکستانی پرچم تھامے محمد عباس بلند و بالا ٹاور پر چڑھ گیا جس سے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

موبائل ٹاور پر چڑھے عباس نے وزیراعظم عمران خان سے بات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملک کو معاشی مسائل کے بھنور سے نکال سکتا ہے۔

اس دوران ٹاور پر چڑھے شخص کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ، انتظامیہ کرین کی مدد سے اس شخص کو اتارنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی مگر کامیابی نہ ملی۔

پولیس نے مزاحیہ فنکار شفاعت علی کی خدمات حاصل کیں ،جنہوں نے فون پر عمران خان کے لہجے میں بات کرتے ہوئے محمد عباس کو ٹاور سے اترنے پر قائل کر لیا۔

کامیڈین شفاعت علی نے وزیراعظم بن کر خودکشی کرنے والے شخص سے ٹیلی فون پر بات کی اور اسے وزیراعظم بنانے کا یقین دلایا جس پرنوجوان شفاعت علی کو وزیراعظم سمجھ کر نیچے اتر آیا۔

محمد عباس یہی سمجھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہے تاہم وہ جونہی نیچے اتر ایا پولیس نے حراست میں لے لیا اور اقدام خود کشی کامقدمہ بھی درج کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.