ترک ڈرامے کی مقبولیت نے عید پر فلموں کی نمائش بھی رکوادی

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں ،ترک ڈرامے ، ارطغرل غازی کی بے حد مقبولیت کے باعث فلم سازوں کو عید پر فلموں میں نمائش روکنا پڑ گئی، بظاہر کورونا کا بتا کر عید پر فلمیں نمائش کیلئے نہ پیش کرنے کااعلان کیا گیاہے۔

پاکستان میں ، تاریخی ڈرامے ، ارطغرل غازی نے دیکھنے والوں کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے اور پاکستان میں اکثریت لوگوں نے اس انداز کے ا سکرپٹس بنانے کی خواہش کااظہار کیا ہے جس کے بعد ہمایوں سعید اور خلیل الرحمان قمر بھی تاریخی موضوع پر کام کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

خاص کر پاکستانی اداکاروں کی طرف سے ترک ڈرامے سے جیلسی میں مسلمانوں کی تاریخ کی نفی کرکے اپنے ڈرامے بنانے کی تجاویز پر ناظرین نے سخت ردعمل کااظہار کیاہے اور سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاروں کا موقف مسترد کرکے کہا گیا کہ مسلمانوں کی کوئی الگ تاریخ نہیں ہے۔

فلموں کی عید پر نمائش روکنے کی وجہ بظاہر صرف کورونا وائرس بتائی گئی ہے لیکن کورونا کے ساتھ ساتھ ، ارطغرل غازی بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ پاکستانی ڈرامہ و فلم بینوں نے موجودہ عشقیہ اورچربہ ٹائپ سٹوریز سے بے زاری کااظہار کیاہے ۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کامیڈی رومانٹک فلم ’‘ٹچ بٹن“ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد میں ر یلیز ہونے والی فلموں سمیت دیگر فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا، جب کہ سینٹرل بورڈ آف فلم کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی فلم انڈسڑی کو نقصان ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.